شعیب اختر کو بیان مہنگا پڑ گیا، تفضل رضوی نے 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے کہا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف غلط باتیں کی ہیں اور میں اب سائبر کرائم

ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیےایف آئی اے کو درخواست دے رہا ہوں۔تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک بھی شعیب اخترکے ریمارکس کو دیکھا اور سنا گیا ہے،میں ان کے خلاف بیرون ملک بھی قانونی کارروائی کروں گا۔دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے بھی شعیب اختر کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے اعلامیہ جاری کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی بار کے رکن ہیں، ان کے متعلق شعیب اختر کو ایسا بیان نہیں دیا چاہیے تھا۔پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وکیل اپنے کلائنٹ کی ہدایات کےمطابق کیس کو لے کر چلتا ہے،بار کونسل ایسے مضحکہ خیز بیانات کی اجازت نہیں دے گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ شعیب اختر محتاط رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close