چین میں کوروناوائرس کے مریضوں کی اصل تعداد میں ہوشربا اضافہ ، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجاد ی

بیجنگ (پی این آئی) چین میں کورونا کے مریضوں کی بتائی گئی تعداد اصل تعداد سے 4 گنا کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ چینی ریاست ہانگ کانگ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی اصل تعداد حکام کی جانب سے بتائی گئی تعداد سے 4 گنا زیادہ ہے۔ ہانگ کانگ اسکول آف پبلک

ہیلتھ کے ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عین ممکن ہے کہ چین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 فروری 2020 تک 55 ہزار نہیں بلکہ 2 لاکھ 32 تک ہو۔ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ انہوں نے چینی حکام اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تصدیق شدہ اعداد و شمار اور حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے بتائے گئے اقسام اور کیسوں کا جائزہ لیا، جس کےبعد انکا خیال ہے کہ اگر چینی حکام کی جانب سے کورونا کے حوالے سے بنائے گئے ڈیٹا اور ان کی جانب سے کورونا کے بتائے گئے 7 قسم کی اصطلاحات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ہر اصطلاح کے مریضوں میں گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہوا۔ماہرین نے اپنے مضمون میں کورونا کی اصطلاحات کی وضاحت نہیں کی، البتہ انہوں نے بتایا ہے کہ ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ ماہرین کی بتائی گئی تمام اصطلاحات میں اضافہ ہوا اور ہر اصطلاح کے اضافے کو ملایا جائے تو چین میں کورونا کے مریضوں کی اصل تعداد حکام کی جانب سے بتائی گئی تعداد سے 4 گنا زیادہ بنتی ہے۔ یاد رہے کہ چینی حکام نے گزشتہ ہفتے 17 اپریل کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کے اعداد و شمار پر نظر ثانی کرنے کے بعد انکشاف کیا تھا کہ دراصل چین میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 869 نہیں بلکہ 5 ہزار 512 ہے۔حکام نے کہا تھا کہ اعداد و شمار کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا کہ حکام نے 1290 ہلاکتوں کو ڈیٹا میں شامل ہی نہیں کیا تھا۔ خیال رہے کہ چین میں 23اب تک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہانگ کانگ کے ماہرین کی تازہ رپورٹ پر بھی تاحال چینی حکومت نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

close