چین میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، کتنے کیسز سامنے آگئے ؟ تعداد تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بیجنگ(پی این آئی) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح کے بعد چین سے ایک بار پھر تشویشناک خبر آ گئی ہے جہاں موذی وباءایک بار پھر سراٹھاتی نظر آ رہی ہے۔خبروں کی ویب سائٹ کے مطابق چین میں گزشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 9مریض سامنے آگئے ہیں جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد

108ہو گئی ہے جوتین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان 108کیسز میں سے 98بیرون ملک سے آئے۔ ان میں سے 49لوگ روس سے چین کے صوبے ہیلانگ جیانگ میں داخل ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت چین کے وہ شہر زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جو روس کی سرحد پر واقع ہیں۔ سوئی فین ہی نامی سرحدی قصبے میں دو درجن سے زائد مریض سامنے آئے ہیں اور یہ سب روس سے آئے تھے۔ اس قصبے کے ژو نامی شہری کا کہنا ہے کہ ”ہم اپنے قصبے کو محفوظ ترین جگہ سمجھ رہے تھے لیکن اب یہی خطرناک ترین جگہ بنتی نظر آ رہی ہے۔ چینی شہری روس سے واپس آنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ہوش کرنی چاہیے۔ آخر وہ واپس آ کر کیا کرنا چاہتے ہیں؟“رپورٹ کے مطابق اب سوئی فین ہی سمیت کئی سرحدی شہروں اور قصبات میں لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے اور وہاں ووہان کی سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close