کورونا وائرس کی تباہ کاریاں بڑھنے لگیں، اموات میں خوفناک حد تک اضافہ ہونے لگا ۔۔۔۔ اب تک کی تشویشناک خبر آگئی

نیو یارک (پی این آئی) چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، دنیا کے 196 ممالک کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، جیسے جیسے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ویسے ہی اموات کی شرح بھی تیزی سے بلند ہوتی جارہی

ہے۔ورلڈ او میٹرز کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 36 ہزار 24 ہے جن میں سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 878 ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 19 ہزار 630 ہوگئی ہے۔جب چین میں کورونا وائرس پھیلا تھا تو اموات کی شرح 2.3 سے 3 فیصد تک تھی لیکن باقی دنیا میں یہ شرح تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 4 ہزار 516 ایکٹو کیسز ہیں جن کے مستقبل کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی ۔ دوسری جانب دنیا میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 31 ہزار 508 کیسز بند ہوئے ہیں یعنی ان کیسز میں سے کچھ کی اموات ہوئی ہے جبکہ کچھ لوگ صحت مند ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کا تخمینہ بند یا کلوزڈ کیسز سے لگایا جاتا ہے۔ ورلڈ او میٹر کے مطابق اس وقت کلوزڈ کیسز میں سے 85 فیصد لوگ صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ان کیسز میں سے 15 فیصد لوگوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close