مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اہم اعلان کر دیا؟

نیو یارک(پی این آئی) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کمپنی کے بورڈ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے بل گیٹس نے فلاح بہبود کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے لیے مائیکرو سافٹ کے بورڈ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے جب کہ انہوں نے برکشائر بورڈ سے بھی علیحدگی

اختیار کر لی ہے۔بورڈ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ عالمی صحت، ترقی، تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ ہمیشہ ان کی زندگی کے معاملات کا اہم حصہ رہے گی اور وہ اس کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے جاری رکھیں گے۔65 سالہ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ اس اگلے مرحلے کو دوستیاں اور شراکت داریاں قائم کرنے کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو ان کے لیے سب سے اہم ہے۔مائیکرو سافٹ کے بانی نے اپنی کمپنیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے عزم کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ امریکی جریدے فوربز نے رواں سال دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں بل گیٹس کو دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت قرار دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close