سڑکیں ویران ہیں، گلیوں میں خاموشی کا راج ہے بھوکے بندر باہر آگئے

بنکاک (پی این آئی) کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے قبل تھائی لینڈ سیاحوں کی جنت سمجھا جاتا تھا تاہم اب باقی دنیا کی طرح یہاں بھی سڑکیں ویران ہیں، گلیوں میں خاموشی کا راج ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں،ان حالات میں تھائی لینڈ میں رہنے والے بندروں کا برا حال ہے، انہیں ہمیشہ سیاحوں کے

ہاتھوں کھانے پینے کی وافر اشیا میسر آ جاتی تھیں لیکن اب وہ بھی خوراک کی تلاش میں غول در غول گلیوں میں پھر رہے ہیں۔ان بندروں کی آپس میں لڑائیاں بھی جاری ہیں اور یہ چوری بھی کر رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں بندروں کے گروہ سڑکوں پر پھرتے نہیں دیکھے۔مقامی افراد ان واقعات کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں، ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بندر کو کیلا ملا تو سینکڑوں بندروں نے اس پر حملہ کر دیا اور ایک فساد سا پھیل گیا۔تھائی لینڈ کے شہر لاپ بری سے ایک شہری نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سیاحوں نے شہر چھوڑ دیا ہے اس لیے بھوکے بندروں نے یہاں یلغار کر دی ہے۔بندروں کی لڑائی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تھائی شہری کا کہنا تھا کہ بہت جلد ان بندروں کو سمجھ آ جائے گی کہ ایک بالغ شخص کو گرانے کے لیے صرف چار بندر کافی ہیں۔تھائی لینڈ کے میڈیا کا کہنا ہے کہ فروری کے مہینے میں کورونا وائرس کے باعث ملک میں 44 فیصد سیاح کم آئے ہیں۔یاد رہے کہ سیاحت تھائی لینڈ کی مجموعی قومی پیداوار کا 11 فیصد ہے۔ اس برس جی ڈی پی کی شرح دو فیصد سے بھی کم رہنے کا خدشہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close