پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے کل کتنےکیسز ہیں، ڈاکٹرظفر مرزا نے ساری حقیقت بتا دی

اسلام آباد(پی اینآئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 28 کیسز ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں اب تک 28 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، دنیا میں پاکستان 48 ملک تھا جہاں کورونا

کی تصدیق ہوئی اور بروقت اقدامات کے باعث خطے میں آخری ملک تھا جہاں بعد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جب کہ حکومت اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے تیارہے اور کردار ادا کر رہی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، یہ ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا کہ صحت کے شعبے پر اس کمیٹی کا اجلاس ہوا اور قومی سلامتی کمیٹی نے میری سربراہی میں نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی برائے کرونا تشکیل دی ہے جس کے تمام وفاقی وززاء اور صوبائی وزارئے اعلیٰ ممبر ہوں گے، آئی ایس آئی، ایم او، ملٹری جنرل سرجن، چیئرمین این ڈی ایم اے بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے اور کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ شادی ہالز میں تقریبات پر دو ہفتوں کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ سینما گھروں اور تھیٹرز کو بھی دو ہفتوں کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ملک میں تمام بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اجتماعات پر پابندی لگائی ہے، پاکستان کے صرف 3 ائیر پورٹس کراچی، لاہور اور اسلام آباد پر انٹرنیشنل پروازیں آ سکیں گی، بین الاقوامی پروازیں صرف اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے آپریٹ ہوں گی یہ فیصلہ صرف اس لئے کیا گیا ہے کیوں کہ عوام کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی اور چیزنہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث قومی سلامتی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے جب کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ عدالتوں اورکچہریوں میں بھی بڑی تعداد میں عوام آتے ہیں جس کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سے رابطہ کررہے ہیں جب کہ ہم درخواست کریں گے کہ سول کورٹس میں تاریخیں 3 ہفتوں کے لیے بڑھادی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم درخواست کریں گے کہ جوڈیشل مجسٹریٹس اور سیشن کورٹ کے ججز جیلوں میں جاکر مقدمات کے فیصلے کریں، جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 ہفتے کےلیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close