عمرہ پر پابندی لگانی کیوں ضروری ہے؟ امام کعبہ بھی میدان میں آگئے ، اپنا موقف بیان کر دیا

ریاض (پی این آئی)سعودی عرب میں حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے چیئرمین اور امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت کی طرف سے عمرہ کے مناسک پرعارضی پابندی کے فیصلے کے شریعت کے مطابق درست اقدام قرار دیا ہے۔ایک وبائی بیماری سے انسانی

جانوں کا تحفظ حکومت کی پہلی ذمہ داری ہے۔ بیماری کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے حکومت کا ہر اقدام شرعی حدود اور اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسجد حرام اور مسجد نبوی کو نماز عشاءکے ایک گھنٹے بعد بند کرنے اور نماز فجر سے آدھ گھنٹہ قبل کھولنے کا فیصلہ کرونا جیسے وبائی مرض کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔دوسری طرف امام مسجد حرام اور ممتاز عالم دین الشیخ ڈاکٹر عبداللہ الجھنی اور مسجد نبوی کے امام وخطیب الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر نے سعودی حکومت کی طرف سے کرونا وباء کے خطرے کی وجہ سے عارضی طور پر عمرہ کی ادائی اور مسجد نبوی کی زیارت پر پابندی کی حمایت کی ہے۔ دونوں علماءنے کرونا کی وجہ سے اس عارضی پابندی کی حمایت کرتے ہوئے اسے شریعت کے تقاضوں سے ہم آہنگ فیصلہ قرار دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close