سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کے طواف کی مشروط طور پر اجازت دیدی ، شرائط بھی بتا دیں

مکہ مکرمہ(پی این آئی) چند روز قبل کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی حکومت نے حرم کو طواف کے لیے بند کر دیا تھا جس کا مقصد ان مقدس مقامات پر سپرے وغیرہ کرنا تھا تاکہ اگر وہاں وائرس ہو تو اس کا خاتمہ ہو جائے۔ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد مسجد حرام کو کل دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور لوگوں کو

طواف کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم انہیں بیت اللہ کو چھونے اور حجراسود کو بوسہ دینے کی تاحال ممانعت ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز شاہ سلمان کے حکم پر بیت اللہ کو مسلمانوں کے لیے کھولا گیا تاہم تاحال عمرہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پابندی ہٹنے کے بعد سینکڑوں مسلمان بیت اللہ کا طواف کر رہے ہیں مگر دو پہاڑیوں کے درمیان کا وہ راستہ تاحال بند ہے جن کے درمیان 7بار سعی کیے بغیر عمرہ مکمل نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ خانہ کعبہ کے اردگرد بھی رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں تاکہ لوگ بیت اللہ کو نہ چھوئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کے روز مسجد حرام کو سٹرلائزیشن کے لیے بند کیا گیا تھا اور ایک دن کے وقفے سے ہفتے کے روز اسے دوبارہ کھول دیا گیا۔ سعودی حکومت ملک میں کورونا وائرس کا داخلہ اور پھیلاؤ روکنے کے لیے انتہائی کڑے اقدامات کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز حکومت نے کویت، متحدہ عرب امارات اور عمان کے ساتھ اپنے زمینی راستے بھی بند کر دیئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close