بھارت میں سکھوں نے کیلنڈر پر عمران خان کی تصویر چھاپ دی

نئی دہلی(پی این آئی) بھارتی پنجاب کی دل خالصہ تنظیم نے گورونانک شاہی کیلنڈرپر وزیراعظم عمران خان کی تصویر چھاپ دی۔حکومتی اقلیتی رکن اسمبلی مہندر پاک سنگھ نے کیلنڈر پر عمران خان کی تصویر کو سکھ مسلم بھائی چارے کی علامت قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کی سکھ تنظیم دل خالصہ

نے اکالی تخت میں گورونانک شاہی کیلینڈر جاری کر دیا، سکھ رہنمائوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر اور کرتار پور راہداری کی افتتاح کی تصویر چھاپ کر کیلنڈر جاری کیا۔اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سکھ رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور مہندر پال سنگھ نے کہا کہ عمران خان کی تصویر کا چھپنا سکھ مسلم بھائی چارے کا اعتراف ہے میں اس اعزاز پر دل خالصہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا بھی اعتراف ہے کہ جو امن بھائی چارے اور محبت کے لئے قدم اٹھائے گا اسے لوگ عزت دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرتار پور راہداری کھول کر سکھ برادری کا 70 سالہ خواب پورا کیا ہے، سکھ برادری نے نانک شاہی کیلنڈر پر تصویر چھاپ کا پیغام دیا ہے کہ جو سکھ سے محبت کرے گا اسکا پیار محبت سے جواب دیا جائے گا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان آنے والے سکھ زائرین کی سہولت کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کرکے ایک سال کی چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم کی جانب سے رعایت کے تحت سکھ زائرین پاکستان آنے کا قانونی انٹری پرمٹ، اپنا شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، ادھار کارڈ یا پاسپورٹ دکھا کر حاصل کر سکتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے سکھوں کے لئے خصوصی مراعات کا اعلان بابا گرونانک کی 550 ویں برسی کے موقع پر کیا تھا۔07-03-2020/–70 #h# تاجروں کے مسائل قانون کے مطابق حل کرکے انہیں ریلیف دیا جائے ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب #/h# a جہلم(آن لائن)تاجروں کے مسائل قانون کے مطابق حل کرکے انہیں ریلیف دیا جائے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کیا،تفصیلات کے مطابق جہلم میں میونسپل کارپوریشن کی کمرشل پراپرٹی کے ضمن میں ہونیوالے آکشن کو منسوخ کروانے کے لیے مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے سینئر نائب صدر شیخ ندیم اصغر ،ندیم خان نے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال کی قیادت میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کی جس میں ایم او ایف میونسپل کارپوریشن جہلم ،رینٹ انسپکٹر محمد افسر خان بھی موجود تھے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بتایا کہ جہلم میں میونسپل کارپوریشن کی کمرشل پراپرٹی کی اسیسمنٹ بھی درست نہ ہوئی ہے جبکہ جو دکانوں کا آکشن ہوا ہے اس میں تاجروں کی شرکت نہیں کی جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے میونسپل کارپوریشن کے آکشن کا تمام ریکارڈ چیک کرنے کے بعد ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر جہلم محمد انور سیف جپہ اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کی طرف سے اسیسمنٹ اور آکشن کے تمام مراحل کو قانون کے مطابق حل کرنے پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ تمام آکشن قانون کے مطابق ہوئے ہیں جس میں اب کوئی بھی اپنا کردار ادا نہیں کرسکتا اور اسی طرح جاری رہیگا۔کیونکہ حکومت پنجاب کو ادارے وسائل فراہم کرینگے جس سے لوگوں کے مسائل حل ہونگے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close