لاہور قلندرز کے سمت پٹیل نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سمت پٹیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے رواں سیزن میں سب سے بہترین باؤلنگ فگرز حاصل کر لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے باؤلرز نے تباہ کن

باؤلنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو صرف 98 رنز تک محدود کر دیا۔ سمت پٹیل نے انتہائی عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 5 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور رواں سیزن میں بہترین باؤلنگ فگرز میں سب سے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ملتان سلطانز کے سہیل تنویر ہیں جنہوں نے پشاور زلمی کیخلاف 13 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور تیسرے نمبر پر لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی ہیں جنہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔بہترین باؤلنگ فگرز کی فہرست میں چوتھی پوزیشن بھی لاہور قلندرز کے دلبر حسین کے پاس ہے جنہوں نے پشاور زلمی کیخلاف 24 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ پانچویں نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین ہیں جنہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 25 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close