نئی ویزہ پالیسی متعارف،ترکی نے سیاحوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا

انقرہ (پی این آئی) ترکی نے 11 ممالک کیلئے سیاحتی ویزے کی شرط ختم کر دی ہے، جس کے بعد ان ممالک کے شہری بلا سیاحتی ویزہ ترکی آ سکیں گے اور انھیں 90 روز قیام کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کی جانب سے نئی ویزا پالیسی جاری کردی گئی ، اس سلسلے میں ایک صدارتی حکم نامہ سرکاری گزٹ

میں شائع کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت 11 ممالک کیلئے سیاحتی ویزے کی پابندی ختم کر دی۔ ان ممالک میں آسٹریا، بیلجیئم، برطانیہ، کروشیا، ہالینڈ، آئرلینڈ، اسپین، مالٹا، ناروے، پولینڈ اور پرتگال شامل ہیں ، ان ممالک کے شہری بلا سیاحتی ویزہ ترکی آ سکیں گے اور انھیں 90 روز قیام کی اجازت ہوگی۔ یاد رہے گذشتہ ماہ ترکی نے برطانوی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا تھا کہ 2 مارچ2020 سے برطانوی شہریوں کو سیاحتی ویزے حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ موجودہ قوانین کے مطابق برطانوی شہریوں کو آن لائن ترکی کا آن لائن ویزا حاصل کرنا پڑتا تھا جس کی فیس 27 پاؤنڈز تھی ، تاہم نئے قوانین نے تحت برطانوی شہری بغیر ویزے کے کسی بھی وقت ترکی جا سکیں گے۔ ترک فارن آفس کا کہنا تھا کہ ویزہ فری انٹری کا مقصد سیاحت ، تجارتی ، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے، سال 2019 میں بیس لاکھ برطانوی شہری سیاحت کے ویزے پر ترکی گئے۔ ترکی نے برطانوی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، نئے قوانین نے تحت برطانوی شہری 2 مارچ2020 سے بغیر ویزے کے کسی بھی وقت ترکی جا سکیں گے۔ ترکی نے برطانوی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا 2 مارچ2020 سے برطانوی شہریوں کو سیاحتی ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ موجودہ قوانین کے مطابق برطانوی شہریوں کو آن لائن ترکی کا آن لائن ویزا حاصل کرنا پڑتا تھا جس کی فیس 27 پاؤنڈز تھی ، تاہم نئے قوانین نے تحت برطانوی شہری بغیر ویزے کے کسی بھی وقت ترکی جا سکیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close