سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

ریاض(پی این آئی )سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، سعودی محکمہ صحت نے جان لیوا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔العربیہ نیوز کے مطابق کروناوائرس کا شکار شخص ایران سے ہوتا ہوا براستہ بحرین سعودی عرب پہنچا جہاں اس میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی، تاہم متاثرہ شخص کی

شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے سیمپل کروناوائرس ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جہاں اس میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔متاثرہ شخص کے ساتھ ملنے والے تمام افراد کی سکریننگ کی جا رہی ہے ۔ دیگر افراد جن میں کروناوائرس کا شبہ ہے انہیں ہسپتال میں الگ رکھا گیا جہاں انہیں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close