سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر، ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے کم کر کے کتنی کر دی گئی؟جانئے

نئی دہلی(پی این آئی)بھارت کی ریاست پنجاب کی حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے کم کر کے 58 سال کر دی ہے . بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ریاست میں روزگار کے مواقعوں کو بڑھانے کی غرض سے کیا گیا ہے .پنجاب کے وزیر خزانہ نے یہ اعلان

اسمبلی میں مالی سال 2020 – 2021 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کیا.خیال رہے پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کی حکومت نے ریٹائرمنٹ کی حد عمر 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کرنے کا اعلان کیا تھا جسے بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا.خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے سول سیکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کرنے کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا ہے.انہوں نے کہا کہ فیصلے کے خلاف عبوری ریلیف لینے اور فیصلہ معطل کرنے کی بھی درخواست کریں گے.تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہے تاہم جو فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے وہ پالیسی پر مبنی معاملہ ہے. ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اور صوبائی اسمبلی نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے فیصلے کی منظوری دی تھی.کے پی کے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کے پی سول سرونٹس ایکٹ 2019 میں ترامیم اسمبلی کی دسترس سے باہر ہیں نہ ہی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں. ان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے. انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے.

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close