اگر کوئی گڑ بڑ ہوئی تو معاہدہ ختم کردیں گے:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (پی این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوحاامن معاہدہ بہت اہم ہے ،یہ معاہدہ طویل مذاکرات کے بعد طے پایا ۔اس معاہدہے کے بعد جنگ کا خاتمہ کرنے جا رہے ہیں اور امریکی فو جیو کو اپنے گھر واپس لا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طالبان رہنماؤں سے خود ملاقات کروں گا ،اگر کوئی گڑ بڑ ہوئی تو

معاہدہ ختم کردیں گے ۔امریکی صدر نے اپنے ملک میں پچاس سالہ خاتون کی کرونا وائرس سے موت پر کہا کہ امریکہ میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوگئی ہے ،ہم کرونا سے بچاؤکے لیے جارحانہ طریقے سے اقدامات کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کرونا وائرس کا شکار پندرہ افراد بحال ہو رہے ہیں جبکہ چار افراد تشویشناک حالت میں ہیں ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close