اسلام آباد(پی این آئی)طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری، بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل۔۔۔چمن میں پاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال بن گئی۔لیویز حکام کے مطابق ایران سے آنے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل ہوگیا۔لیویز حکام کا بتانا ہے کہ تفتان میں آبی ریلا پاکستان اور ایرانی امیگریشن دفاتر میں داخل ہوگیا۔واضح رہے کہ اندرون بلوچستان مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چمن میں سیلاب میں بہہ جانے اور چھتیں گرنے سے 4 خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پسنی میں ماہی گیروں کی 100 سے زائد کشتیاں انجن سمیت سمندر برد ہوگئی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں