گرج چمک کے دوران کون کونسی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں؟ موسمیاتی ماہرین نے مشورہ دیدیا

کراچی(پی این آئی)موسمیاتی ماہرین نے برسات کے دنوں میں احتیاطی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران نہانے، برتن دھونے اور موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

موسمیاتی ماہرین کاکہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں،شدید گرج چمک کے دوران کشتی سوار اور تیراک فوری کنارے پر پہنچیں،ماہرین کا مزید کہناتھا کہ شدید گرج چمک کے دوران موبائل فون استعمال نہ کریں،لوہے کے پائپوں، فون لائنوں کے ذریعے بھی بجلی گزر سکتی ہے،شدید گرج چمک کے دوران صرف ایمرجنسی کالز کیلئے فون استعمال کریں۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران نہانے، برتن دھونے سے بھی گریز کریں،مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے کرنٹ لوہے کے پائپوں سے گزر سکتا ہے، ماہرین کاکہناتھا کہ شدید گرج چمک کے دوران سڑک پر موجود افراد درخت، باڑ اور کھمبوں سے دور رہیں،بجلی چمکنے کے دوران کھلے آسمان تلے آنے سے گریز کریں،کسی پر آسمانی بجلی گرے تو فوری طور پر ایمبولینس کو فون کریں۔

close