ملک بھر میں عید پر بارشیں ہوں گی یا موسم خشک رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی(پی این آئی) ملک بھر میں عید پر بارشیں ہوں گی یا موسم خشک رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔۔۔کراچی میں 4 یا 5 اپریل تک موسم گرم اور خشک رہنےکاامکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر میں پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت رہ سکتا ہے، موسم کی وجہ سے حساس افراد کو گلے اور آنکھ میں تکلیف کی شکایت ہوسکتی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آئندہ 5 سے 7 دنوں کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہےکہ 12 یا 14 اپریل کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہوسکتا ہے، مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیر اثر کراچی میں بھی بارش متوقع ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close