نواز شریف کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ میں کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔۔۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے کسان کارڈ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر نہ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔۔پنجاب حکومت نے عدالت میں اپنا تحریری جواب جمع کرایا۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ نواز شریف کی تصویر والا کسان کارڈ نہیں بنا رہے۔۔۔۔ یہ درخواست وقت سے پہلے آ گئی ہے۔۔۔۔۔ عدالت نے درخواست گزار کو کہا کہ اگر حکومت پنجاب ایسا کرے تو آپ دوبارہ درخواست دائر کر دیں۔۔۔۔۔

عدالت نے درخواست شہری کی جانب سے واپس لیے جانے کی بنیاد پر خارج کر دی۔۔۔۔

close