پیر اور منگل کو پاکستان کے کون سے علاقوں میں تیز ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آج پیر اور کل منگل کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق لاہور ،قصور، ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشیں جاری ہیں۔۔۔۔محکمہ موسمیات کے ماہرین نے آج پیر اور کل منگل کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔۔۔۔

موسمیات کے ماہرین کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث آج اور کل اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی توقع ہے۔۔۔۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہے گا۔۔۔۔

close