پشاور، بارش کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کر دی گئی، کب شروع ہو گا؟

پشاور (پی این آئی) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تین دن سے وقفے وقفے سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔۔۔۔محکمۂ موسمیات کے ماہرین کے مطابق آج پشاور میں مطلع صاف ہے جبکہ درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔۔۔۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ مالم جبہ میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔۔۔۔۔محکمۂ موسمیات نے خیبر پختون خوا کے اکثر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔۔۔۔۔محکمۂ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 29 مارچ سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔

close