محکمہ موسمیات نے کن کن علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کن کن علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ بڑی خبر۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا۔تا ہم کشمیراور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم راولاکوٹ ، پارہ چنار، دیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: کشمیر : راولاکوٹ 05، خیبرپختونخوا: پارہ چنارہ 03، دروش 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 03 اور استور میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی05،کالام منفی 02اور گو پس میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں