آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ شام/رات میں جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود ر رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخواہ ، خطہ پوٹھو ہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 10، کالام 04، میرکھانی 02، پٹن، دیر،کاکول ، مالم جبہ 01، کشمیر : گڑھی دوپٹہ 04، راولاکوٹ 01، گلگت بلتستان : استور03، پنجاب: اٹک اور مری میں 01 ملی میڑ بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی 07،کالام ، گوپس، استور منفی02 اور اسکردو میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں