آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان کے کن کن شہروں میں شدید گرمی پڑے گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور موہنجو داڑو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جیکب آباد، سبی، نوکنڈی، لاڑکانہ، روہڑی، شہید بینظیر آباد اور خیرپور میں درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

یہ بات اہم ہے کہ گرمی کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔

close