موسلا دھار بارش سے شہری بھیگ گئے ، سڑکوں پر پھسلن سے متعدد حادثات کی اطلاعات

کراچی (پی این آئی) کراچی میں اچانک اور غیر متوقع موسلا دھار بارش سے شہری بھیگ گئے جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی موٹر سائیکل سوار گر گئے ۔کراچی میں بارش کی سرپرائز انٹری نے شہریوں کو بھگودیا ، لیاری ، کھارا در ، میٹھا در ، سٹی سٹیشن ، بولٹن مارکیٹ اور اطراف کے علاقے میں موسلا دھار بارش ہوئی جس نے شہریوں کو نہلا دیا ۔ ناظم آباد ، بہادر آباد اور سٹیڈیم روڈ پر بھی بادل برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ پھلسن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر گئے تاہم خوش قسمتی کوئی بڑا حادثہ سامنے نہیں آیا۔

کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے غیر متوقع بارش پر کہا کہ ایک کمزور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں ، جنوب مشرقی بلوچستان اور سندھ سے گززر رہا ہے آج شام تک کراچی ، دادو ، لاڑکانہ ، سکھر ، جامشورو اور دیگر شہروں میں ہلکی بارش ، بوندا باندی کا امکان ہے ۔

close