بارشیں ختم، سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد،خیبر پختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی۔

بارش (ملی میٹر): پنجاب : نارووال 54، سیالکوٹ (سٹی 28، ایئر پورٹ 09)، گجرات 12، چکوال 03، نور پور تھل 02،اسلام آباد (سٹی 02)، جہلم 01،خیبر پختونخوا: چراٹ 38، مالم جبہ 20، پشاور(ایئر پورٹ 20، سٹی 15)، پاراچنار 09، کالام، زیریں دیر،بالاکوٹ 05، بنوں 04،دروش 03، تخت بائی، پٹن 02، مردان 01، کشمیر: مظفر آباد (ایئر پورٹ 14، سٹی 09) گڑھی دوپٹہ 09، کوٹلی 05،بلوچستان: زیارت 09،لورالائی 01، گلگت بلتستان: گوپس 08، بگروٹ 03، بونجی 02 اور گلگت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔برف باری (انچ): کالام 03اور استورمیں ٹریس برفباری ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی 13،زیارت منفی 12،لہہ منفی 10،گوپس منفی 07،قلات، اسکردو منفی 05، استور، بگروٹ، دیر، مالم جبہ،ہنزہ منفی 04،گڑھی دوپٹہ،کوئٹہ، مری ، شوپیاں منفی 02، چراٹ، دالبندین،کاکول، میرکھانی، پنجگور، پاراچنار، سری نگر، اننت ناگ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close