ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیا ت کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔تاہم شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب میں بعض مقاما ت پر صبح کے اوقات میں دھند پڑھنے کا امکان۔اسلام آباد میں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہے گا۔

کشمیر میں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہے گا۔گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسردرہے گا۔ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ، دیر ، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم صبح کے اوقات میں سکھراور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم صبح کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ،بہاولپوراور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ر ہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی08، اسکردو منفی07، گوپس منفی 03،استور منفی 02،کالام،قلات اور گلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close