اپنے گرم کپڑے نکال لیں۔۔ سردیاں آگئیں، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)بارشوں کی پیشنگوئی، تیز ہوائیں / شدید گرج چمک / موسلادھار بارش / ژالہ باری کا امکان۔موسم سرما کی آمدکی پیشنگوئی ۔ اپنے کوٹ، جیکٹیں اور کمبل کو دھوپ لگوا لیں۔موسم سرما کا پہلا بارش اور برفباری کا باعث بننے والا مغربی سلسلہ ایک طاقتور کم دباؤ کی صورت میں 22 اکتوبر (جمعے) سے سرد ہواؤں کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوگا۔

جو کہ 24 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ جمعے سے اتوار کے درمیان بالائی خیبرپختونخواہ / آزاد و جموں کشمیر / بالائی پنجاب / خطہ پوٹھوار کے اکثر علاقوں میں ہلکی سے متعدل جبکہ چند مقامات پر موسلادھار سے شدید بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان اور وسطی و جنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پر بادل بننے کے ساتھ اکا دکا مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوار اور بالائی خیبرپختونخواہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں (90-60 km/h کی رفتار) کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعے کی دوپہر سے اتوار کی شام کے درمیاناسلام آباد / راولپنڈی / ہری پور / ایبٹ آباد / مانسہرہ / بٹگرام / صوابی / بونیر / چارسدہ / باجوڑ / مالکنڈ / نوشہرہ / دیر / چترال / اٹک / کوہستان / چکوال / گجرات / جہلم / منڈی بہاوالدین / حافظ آباد / سیالکوٹ / نارووال / گجرنوالہ میں کہیں کہیں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

اس دورانلاہور / پشاور / ٹانک / پارہ چنار / خیبر / کرم / وزیرستان / بنوں / کوہاٹ / کرک / ہنگو / شیخوپورہ / ننکانہ صاحب / قصور / میانوالی / سرگودھا / فیصل آباد / لیہ او بھکر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں زبردست برفباری کا امکان ہے۔ بابو سر ٹاپ / ناران کاغان سمیت بالائی خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں بھی اچھی برفباری کا امکان ہے۔سپیل کے اختتام کے بعد ملک میں موسم سرما کا باعقدہ آغاز ہونے جا رہا ہے جو کہ قبل از وقت ہے۔ معمولی طور پر موسم سرما کا آغاز نومبر کے پہلے عشرے میں ہوتا ہے اگلے ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی بالائی علاقوں کے دن اور رات کے درجہ حرارت میں 8-6 ڈگری سینٹی گریڈ تک واضح کمی آنے کا امکان ہے۔جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں کے موسم میں بھی تبدیلی آنے کا امکان ہے۔

بالائی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں سنولائن 9000-8000 فٹ سے نیچے آ جانے کا امکان ہے۔سفری ہدایات: موسلادھاربارشوں / برفباری کے پیشِ نظر جمعے سے اتوار کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ اور کشمیر کی طرف سفر کرتے وقت احتیاط برتیں۔ جبکہ رات اور صبح سویرے کے اوقات کار میں ان علاقوں کی جانب سفر کرنے سے گریز کریں۔ کیونکہ ان علاقوں میں اس اوقات کار کے دوران سفری مشکلات جیسےلینڈسلائیڈنگ / روڈ کی پھسلن / کم حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس دوران جگہ جگہ آسمانی بجلی گرنے کاخدشہ موجود رہے گا۔کسانوںکےلیےہدایات: خطہ پوٹھوار اور بالائی خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں کاشت مختلف موسمی فصلوں اور پھلوں کو موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کے باعث نقصانات کا خدشہ ہے۔ اس لیے کسان حضرات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھ کر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close