شناختی کارڈ بنوانے میں آسانی ہو گئی، نادرا نے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا نے شناختی کارڈ بنانے سے متعلق نئی پالیسی جاری کردی ہے جس کے مطابق اہم شرائط کو ختم کردیا گیا ہے جس سے عوام کو کافی ریلیف ملے گا اور شناختی کارڈ بنوانے میں آسانی ہوگی. نئی پالیسی کے مطابق نادرا نے سابق اور آئندہ کے کونسلر اور چیئرمینوں کے پاس موجود تصدیق کا اختیار ختم کردیا۔ ﻧﺌﮯﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ یا ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﺮتھ ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﮐﯽﺷﺮﻁ ﺧﺘﻢ کردی گئی۔

میٹرک کی سند، پاسپورٹ یا ڈومیسائل پہ کارڈ بن جائے گا والد والدہ کے کارڈ کے ساتھ تاریخ پیدائش لکھ کر دیں ب فارم بن جائیگا۔ ﻓﺎﺭﻡ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺑﮭﯽ ﺗﺒﺪﯾﻞ گزیٹڈ افسر کے پاس نہیں جانا ہوگا . کارڈ ہولڈر والد یا بھائ یا فیملی ممبر ازخود فارم تصدیق کر سکے گا. ﻣﯿﭩﺮﮎ ﮐﯽﺳﻨﺪ ،ﭘﺎﺳﭙﻮﺭﭦ، ﮈﻭﯿﺴﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ کا ﮨﻮﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ہے۔ ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﻮ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻧﮑﺎﺡ ﻧﺎﻣﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ شوہر کے کارڈ پر بیوی کا نیا کارڈ بنے گا صرف 20 کا اسٹامپ پیپر لگانا ہوگا۔ ﻓﺎﭨﺎ ﮐﮯ ﺭﮨﺎﺋﺸﯽ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺷﮩﺮ ﺳﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ۔ ﻧﺎﺩﺭﺍ ﺣﮑﺎﻡ ﻧﮯ ﻧﯿﺎ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﻧﺌﯽ ﭘﺎﻟﯿﺴﯽ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﺩﯼ ﺟﺲ ﭘﺮ ابھی ﺳﮯ ﻋﻤﻠﺪﺭآﻣﺪ ﮐﯿﺎ جائیگا۔

کارڈ گم ہونے پہ ایف ائ آر کی ضرورت نہیں اسٹامپ پیپر بیان حلفی گمشدگی دے کے نیا کارڈ پرنٹ مل جائیگا۔ کارڈ وصولی کے لیئے اصل ٹوکن کے ساتھ خود دفتر جانا ہوگا اگر کوئی رشتہ دار جائے تو اتھارٹی لیٹر اس سے لے کے جائے اور کارڈ مل جائیگا۔ نام تبدیلی کیلئے اخبارات میں اشتہار نہیں دینا ہو گا نئے کارڈ کے لیئے نادرا افسر انٹرویو کرے گا اور کمنٹس دے گا۔

close