پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف سے نکالا جائیگا یا نہیں؟ فیصلہ سنا دیا گیا

پیرس (پی این آئی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف، فیٹف ) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا۔ایف اے ٹی ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کرے۔پاکستان نے اب تک 34 میں سے30 شرائط پوری کرلی ہیں،باقی شرائط پر عمل درآمد کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔فیٹف کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کو روکنے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں۔

پاکستان کو استغاثہ اور قانون سازی میں مزید بہتری کرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب ایف اے ٹی ایف نے ترکی اور اردن کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

close