20ستمبر سے مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ، کہاں کہاں برسے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں مون سون بارشوں کا آخری سلسلہ 20 ستمبر سے داخل ہوگا اب تک کی صورتحال کے مطابق یہ سلسلہ ملک گیر ہے ملک کے تمام علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔20 ستمبر کی رات سے 24 ستمبرتک پنجاب خیبرپجتونخواہ کشمیر بلوچستان سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں درمیانی اور کہیں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ۔جنوبی پنجاب میں بھی بارشوں کے امکانات موجود ہیں۔

اس سلسلے کے بعد درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب کے چولستانی پٹی پر بروز بدھ سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جس کے زیر اثر رحیم یار خان اور بہاولپور کے جنوب مشرقی علاقوں میں اچھی بارش کی امید ہے۔وھاڑی،خانیوال،بہاولنگر،ڈیرہ غازی خان اضلاع کے بھی مختلف علاقوں میں بارش کے چانسز ہے۔مو ن سون بارشوں کا نیا سلسلہ ںآج رات یا کل سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں پر اثرانداز ہونا شروع ہوگا. جو پیر یا منگل تک ملک کے وسطی و جنوبی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں کل سے جمعرات کے درمیان وقفے وقفے کے ساتھ متعدل سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ، بلوچستان، اور جنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

close