چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیر کے روز ملک کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔پیر کے روز اسلام آباد میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں چند مقامات پر آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔پیر کے روز گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا ۔پیر کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔پیر کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کی توقع ہے۔پیر کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔پیر کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ ٔ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: موہنجوداڑو 45 ، پڈعیدین 21 ، روہڑی 12 ، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد 06 ، سکھر 01 ، پنجاب: مری 06 ، رحیم یار خان 03 ، اسلام آباد (زیرو پوائینٹ 02) ، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 04،کاکول01 اوربلوچستان: بارکھان میں 02 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46،سبی، جیکب آباد ،دالبندین، بھکر اور نور پور تھل میں میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close