رواں ہفتے ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ مختصر پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 7 دن موسم خشک اور گرم سے انتہائی گرم رہیگا۔ درجہ حرارت میں 10 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلے سے آنے والے قوّی طوفانوں کے سبب آج پاکستان بھر میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہے۔ اگلے 5 سے 6 دنوں میں ملک کے شمالی علاقوں بشمول پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں درجہ حرارت میں 10 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ جبکہ کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑوں اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے۔ سندھ کے جنوبی نصف حصّے اور بلوچستان کے مشرقی سطح مرتفع کے درجہ حرارت میں 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پہاڑی مقامات بشمول کوئٹہ میں 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔

close