سردی پھر آگئی، محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی، آپ دوبارہ گرم کپڑے نکا ل لیں

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کی توقع۔بدھ کے روز : کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک

کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔بدھ کے روز : گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔بدھ کے روز : صوبہ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم چترال ،دیر ،سوات ، کو ہستان اورمالا کنڈ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔بدھ کے روز :صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔بدھ کے روز : صوبہ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔بدھ کے روز : صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ جبکہ شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔بدھ کے روز:اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ بالائی علاقو ں میں جزوی ابر آ لود رہا۔تاہم میر کھانی میں 02 ملی میٹر اور چترال میں ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ، کالام منفی 02 ،گوپس، مالم جبہ اور استور میں 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشنگوئی مگر بارشیں کب ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے موسم گرما کے حوالےسے پیشنگوئی کر دی کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے رواں برس کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں برس کراچی میں گرمیوں کا دورانیہ زیادہ اور موسم گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارشیں مون سون میں ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں رواں ماہ گرمی کی شدت میں معمول سے زائد رہ سکتی ہے۔مارچ میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کا

تناسب بڑھنے کی وجہ سے موسم مرطوب رہے گا، جس میں گرم کی شدت میں اضافہ ہو گا، جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے گرم موسم کی شد ت میں کمی واقع ہو گی۔بارشوں کے حوالے سے بھی محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کی ہے اور بتایا ہے کہ رواں ماہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم رواں برس شہر میں بارشیں مون سون میں ہونے کا امکان ہے۔رواں برس گرمیوں کا دورانیہ بھی زیادہ ہو گا۔ خیال رہے کہ عموماً موسم گرما کا آغاز اپریل سے ہوتا ہے، تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے رواں برس گرمی کا آغاز مارچ سے ہی ہوگیا ہے، مارچ کے وسط میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

close