نواز شریف پاکستان آنے کی ہمت کریں، ہم ائیرپورٹ پر استقبال کرنے کو تیار ہیں، کس نے پیشکش کر دی؟

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ ہمت کرکے پاکستان آئیں، ہم ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہاکہ

استعفے وہ مانگ رہے ہیں جن کا سسٹم میں کوئی حصہ ہی نہیں ہے، پیپلز پارٹی استعفوں والا کام نہیں کرے گی، اگر یہ لوگ استعفے دیں گے تو پھر دیکھیں گے، مولانا فضل الرحمان استعفوں پر لگے ہیں، ان کا کوئی سٹیک ہی نہیں ہے۔انہوں نے پی ڈی ایم کو اسمبلیوں میں بیٹھ کر معملات حل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سسٹم میں سٹیک ہے وہ کسی کے کہنے پر استعفے نہیں دیں گے۔ پی ڈی ایم میں اختلافات کی وجہ کیا ہے؟ چوبیس گھنٹوں میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان کیا تنازعہ کھڑا ہوا؟ حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ۔اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے کو آصف علی زرداری نے نواز شریف کی وطن واپسی سے مشروط کردیا ہے تو دوسری جانب مریم نواز نے آصف علی زرداری سے گارنٹی مانگی ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر جان کا خطرہ نہیں ہو گا ۔اس صورتحال پر معروف اینکر پرسن حامد میر کا تجزیہ بھی سامنے آگیا ہے۔اینکر پرسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان صورتحال چوبیس گھنٹوں کے درمیان خراب ہوئی اس سے پہلے دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات ٹھیک تھے حالانکہ استعفوں ک معاملے پر پیپلز پارٹی کا موقف شروع دن سے ہے ۔ حامد میر نے بتا یا کہ چیئر مین

سینٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی شکست کے بعد آصف علی زرداری نے میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ جن سات اراکین کے ووٹ مسترد ہوئے ان کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہی تھا ۔تجزیہ کار نے بتا یا کہ کل صبح یہ معاملہ شروع ہوا کہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن کا ہو گا یا پیپلز پارٹی کا ،اس سے قبل ن لیگ مطمئن تھی کہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ان کا ہی ہوگا جیسا کے پی ڈی ایم اجلاس میں طے ہوا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ اور دھرنے کے لیے تیار ہے ،پی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں کا جو ایشو شروع ہوا وہ غیر ضروری ہے کیونکہ استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا موقف پہلے دن سے سب کے سامنے ہے ۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ۔

close