آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطا بق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت

بلتستان،شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں بارش ہوئی۔پنجاب کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ اس دوران کالام، مالم جبہ، مری ، استور، اسکردو، بگروٹ اور چترال میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش ( ملی میٹر): خیبر پختونخوا: کالام 25، بالاکوٹ 13، مالم جبہ 11، پٹن 09،دیر(بالائی 08، زیریں 02)، کاکول، میر کھنی،چترال 08، دروش 05، سیدو شریف 03، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 19، مظفر آباد( ائیر پورٹ14، سٹی 12)، راولاکوٹ 16، کوٹلی11، پنجاب : مری 14، سیالکوٹ ائیر پورٹ 02،گجرات 01،گلگت بلتستان : چلاس 04،بونجی اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ): کالام 12، مری 06 ، استور 05، مالم جبہ04، اسکردو، چترال01، بگروٹ ٹریس۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: استور منفی 10، اسکردو ،گوپس منفی09 ،زیارت منفی 08،لہہ منفی 06، کوئٹہ، قلات،مستونگ، پارا چنار، کالام ،بگروٹ منفی 05،مالم جبہ اور پشین میں منفی 04سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔بارش اور برفباری پر رپورٹ: ملک بھر میں امید سے کم بارش: ملک میں زیادہ تر بلند مقامات پر ہی بادلوں نے برسنے کی زہمت کی اور اکثر علاقوں میں امید سے کم بارش اور برف باری ہوئی۔ جڑواں شہروں میں صرف بوندا بندی ہوئی۔ راولاکوٹ: آزاد کشمیر کے شمالی علاقوں میں برفباری کے بعد کے مناظر۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی برفباری کی مقدار: کالام 10 انچ، مالم جبّہ 4 انچ، استور 2.4 انچ،مری 2 انچ اور چترال میں 0.8 انچ۔

close