سری نگر میں رواں موسم سرما کی سرد ترین رات، درجہ حرارت منفی 4.8 اور دراس کا منفی 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرسردی کی شدید لپیٹ میں ہے اور سرینگر میں گزشتہ شب رواں موسم سرما کی سب سے سرد ترین رات تھی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر شہر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شدید سرد موسم کے باعث ڈل

جھیل ، دریاء ، نالے اور جھیلیں اور دیگر آبی ذخائر منجمد ہو گئے ہیں۔ معروف سیاحتی مقام گلمرگ وادی کشمیر میں سرد ترین مقام رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈکیاگیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت میں آنے والے دنوں کے دوران مزید گراوٹ آنے کی توقع ہے۔ منفی درجہ حرارت کی وجہ سے رات کے وقت سخت ترین سردی کی لہر جاری ہے۔ دراس کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.6 ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔

سائبیرین ہوائیں، موسم مزید سرد کردیا، محکمہ موسمیات نے اگلے تین روزکی پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) سائبیرین ہواؤں نے شہر قائد کا موسم مزید سرد کردیا،محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سردی کی لہر مزید کچھ روز برقرار رہے گی جبکہ اگلے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ پارہ مزید گرنے کی صورت میں 7تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصدرہا۔ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں چلنے والی میں 155سے 160 مضر صحت ذرات موجود ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق تاحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : قلات ،کالام منفی 11 ،کوئٹہ،زیارت،لہہ منفی 10 ، اسکردو منفی 08، استور، مالم جبہ منفی 07، گوپس،بگروٹ منفی 06، دیر، پاراچنار،دالبندین منفی 05 ، ژوب منفی

04 ،ہنزہ ،چترال،کاکول،مری اورراولاکوٹ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔اگلے چار روز تک کو ئٹہ سمیت شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا کے اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھند اورکہر پڑنے کا بھی امکان ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

close