سردی کی شدید لہر، آئندہ ہفتے موسم کیسا ہو گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)موسم کا حال بتانے والے ادارے ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق ملک بھر میں سردی کی طاقتور لہر متوقع، جو کہ نومبر کے حساب سے شدید سردی ہوگی۔موجودہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے زیادہ تر حصّوں سے آج رات جبکہ خیبر پختونخواہ، پنجاب اور کشمیر سے کل دوپہر تک روانہ ہو جائے گا،

جس کے سبب انتہائی سرد ہوائیں ملک میں داخل ہونگی۔ رات کے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی کا امکان ہے! نومبر کے حساب سے سردی کی شدّت کافی زیادہ ہوگی! اس ہفتے میں، باالخصوص ہفتے کے اختتام تک، کم سے کم درجہ حرارت تاریخی یا ریکارڈ توڑ حد تک ٹھنڈے ہو سکتے ہیں۔ بدھ کی رات سے پاکستان کو بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے راستے مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ متاثّر کریگا، جو کہ جمعہ کو ملک سے روانہ ہوگا۔ چنانچہ اگلے ہفتے کی جمعہ کی رات سے اتوار کی رات کے درمیان درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

close