اگلے 12 گھنٹے کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے لاہور شہر میں دو دن تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے ۔کامونکی ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران کشمیر ،اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب ، خیبر

پختونخواہ ،گلگت بلتستان ، شمال مشرقی بلوچستان، سندھ اوربلوچستان کی ساحلی پٹی میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران اسلام آباد، کشمیر ، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ کے چندمقامات پر موسلادھاربارش بھی متوقع ہے۔ یاد رہے کہ طوفانی بارشوں نے بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی ہے۔سیلابی پانی سےکھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچاہےجب کہ قومی شاہراہوں پر جگہ جگہ آمدورفت معطل ہوگئی ہےآج (پیر) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت کچھ یوں ہے : اسلام آباد 26ڈگری سینٹی گریڈ، لاہوراورپشاور 28، کوئٹہ 23، مری 20، گلگت 21اورمظفرآباد 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ، شوپیاں ، بارہ مولہ جموں، Leh اوراننت ناگ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ آج صبح سرینگر،پلوامہ اوربارہ مولامیں درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ ،جموں31 ، Leh بیس ، اننت ناگ اور شوپیاں میں26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close