کراچی میں مون سون کی پہلی بارش، بجلی کی فراہمی معطل، برساتی پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام، حادثات میں 8 ہلاک ہو گئے

کراچی (پی این آئی)کراچی میں مون سون کی پہلی بارش، بجلی کی فراہمی معطل، برساتی پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام، حادثات میں 8 ہلاک ہو گئے۔ شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے اور ترسیل کا نظام بری طرح متاثر ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی

معطل اور سڑکوں پر برساتی پانی جمع ہونے سے شدید ٹریفک جام ہے۔ بارش کے دوران مکان کی چھتیں ،دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق چکے ہیں۔ دوسری جانب بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔ شہرمیں 200سےزائدفیڈرزٹرپ کرگئے ہیں جس کے بعد لیاری،بلدیہ ،کیماڑی،کورنگی اورلانڈھی کےعلاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔ نیوکراچی،نارتھ کراچی،بفرزون،لیاقت آباد،اورنگی ٹاون میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔موسم کی پہلی بارش سے شہر میں نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث شارع فیصل ، کورنگی ایکسپریس وے، کورنگی روڈ سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر برساتی پانی جمع ہونے کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close