سال بھر بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے گرمی کا زور ٹوٹنے کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) اسلام آباد میں پہلی پری مون سون بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ 25 جون سے باقاعدہ مون سون بارشوں کا امکان ہے اور رواں سال ملک بھر میں اچھی بارشیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 25 جون سے ملک بھر

میں باقاعدہ مون سون بارشوں کا امکان ہے، اسلام آباد، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم، ہری پور، ایبٹ آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، مظفر آباد، ملک کے بالائی علاقوں اور تھرپارکر میں پری مون سون کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں سے ملک میں گرمی کی شدت میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 20 جون بروز ہفتہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بھکر، لیہ، ملتان، ڈی جی خان، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔ واضح رہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرمی پڑی۔البتہ بگروٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ روز دادو میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ، موہنجو داڑو میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ اور جيکب آباد میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے بروقت نمٹنے کے لیے تمام محکمے الرٹ رہیں ،یکم جولائی کو ایمر جنسی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا،ایمر جنسی کنٹرول روم قائم انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی،تمام محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں دفتر حاضر کیا جائے،ایم ایم ڈی ،ایریگیشن اور میونسپل کمیٹی ہیوی مشینری اور محکمہ بی اینڈ آر قلیوں کو تیار رکھیں،ایمر جنسی کے دوران غفلت اور لاپروہی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ندی نالوں کے کنارے آباد لوگ کسی بھی نقصان سے بچنے کے لئے رضا کارانہ طور پر محفوظ مقامات پر چلیں جائیں۔

close