افغان طالبان رجیم کی جانب سے فتنہ الخوارج کی پشت پناہی کا عالمی اعتراف

پاکستان کیخلاف دہشت گردی میں فتنہ الخوارج کو افغان طالبان رجیم کی سر پرستی حاصل ہے جس کا عالمی سطح پر اعتراف کر لیا گیا۔

افغانستان میں برطانیہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ نے افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج دہشت گرد گروہ ہے اور اسے افغانستان سے حمایت مل رہی ہے۔

رچرڈ لندسے نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے سرحدی علاقے میں بہت سے خاندانی روابط اور حمایت ہے۔ کابل اور قندھار میں طالبان رجیم کے حکام کو اس حوالے سے فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے۔

افغانستان میں برطانوی نمائندے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کیلیے تربیتی کیمپس ہیں، ان کی ہتھیار اور مالی مدد کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں آپریشنز سے بچنے والے دہشت گردوں کیلیے افغانستان محفوظ پناہ گاہ ہے۔ فتنہ الخوارج کی سپورٹ سے متعلق سوال افغان طالبان سے پوچھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے خطے میں عدم استحکام پر پاکستان کا فوجی ردعمل آ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close