پنجاب حکومت نے فری سولر پینل اسکیم میں چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے،اضافی فنڈز سے مزید سولر سسٹمز تقسیم ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر اسکیم کی مدت دسمبر 2026 تک بڑھادی گئی۔ مجموعی طور پر 94 ہزار سے زائد سسٹم فراہم کیےجائیں گے جن پر دس ارب روپے کے قریب لاگت آئے گی۔
قرعہ اندازی کے ذریعےکم آمدن والےصارفین کو مفت سولرسسٹم فراہم کیے جائیں گے،پنجاب کےتمام اضلاع اورتحصیلوں میں اسکیم کا اطلاق ہوگا،اب تک آٹھ لاکھ سےزائددرخواستیں موصول ہوچکی ہیں،اس سے قبل جون 2026تک اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






