برطانیہ کا ویزہ بہت مشکل، لیکن کن لوگوں کو آسانی سے ملے گا؟

لندن (پی این آئی) امیگریشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی اب صرف خواب ہی دیکھیں کیونکہ برطانیہ کی حکومت نے برطانیہ میں مقیم لوگوں کا اپنے رشتہ داروں کو اپنے پاس بلانا اب اور بھی مشکل بنا دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کنزرویٹو حکومت کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کا اعلان برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنےکے لیےکیا گیا ہے۔۔۔نئی ویزا پالیسی کے تحت اپنےگھر والوں کو برطانیہ بلانےکے لیے سالانہ آمدن کی شرط 18 ہزار 600 پاؤنڈ سے بڑھا کر کم از کم 38 ہزار 700 پاؤنڈ کردی گئی ہے۔۔

۔ہنر مند ورکرز کے برطانیہ آنےکے لیےکم از کم تنخواہ کی شرط 26 ہزار 200 پاؤنڈ سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کی گئی ہے۔۔۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ، نرسیں اور صحت کے شعبے کے اہلکاروں کے لیے ویزہ شرائط سخت نہیں کی گئیں بلکہ نئی ویزا پالیسی کی ان شرائط کا نفاذ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ورکرز پر نہیں ہوگا۔۔۔

close