ہُنڈا اٹلس نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھاری کمی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)کارساز کمپنی ہُنڈا اٹلس نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔ آٹو کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران روپے کی قدر میں نمایاں اضافے اور ڈالر سستا ہونے کے بعد کئی آٹو کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی ہے۔ تازہ ترین پیشرفت میں ہنڈا اٹلس نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔

ہنڈا اٹلس کی جانب سے پاکستان میں فروخت کی جانے والی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 1 لاکھ روپے سے 3 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ انڈس موٹر کمپنی نے بھی روپے کی قدر میں بہتری آنے کے بعد ٹویوٹا برانڈ کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 13 لاکھ روپے تک کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close