اسلام آباد (پی این آئی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئیں جن میں سے 33 اموات وینٹیلیٹر پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 482 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 69 فیصد,لاہور میں 39 39 فیصد, پشاور میں 36 فیصد اور بہاولپور میں 28 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 37 فیصد،صوابی میں 37 فیصد،گوجرانوالہ میں 40 فیصد اور ملتان میں 53 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 51 ہزار 625 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 529, پنجاب میں 20 ہزار 903, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 110, اسلام آباد میں 5 ہزار 273, بلوچستان میں 1 ہزار 450, گلگت بلتستان میں 490, آزاد کشمیر میں 870 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 566 ہو چکی ہے۔بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 490 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 611 ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 784 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 60, بلوچستان میں 24 ہزار 908, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 545، اسلام آباد میں 80 ہزار 927, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 31 ہزار 411، پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 775 اور سندھ میں 3 لاکھ 14 ہزار 158 مریض ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 607 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 988 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 9 ہزار 925 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 مریض ہسپتالوں میں اور 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 25 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 753 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 273 اموات، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 536 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار 951 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 501 مریض زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں