جائیداد کا تنازعہ، تھانہ صدر خوشاب میں 4 بہنیں فائرنگ کر کے قتل کر دی گئیں

خوشاب (پی این آئی)جائیداد کا تنازعہ، تھانہ صدر خوشاب میں 4 بہنیں فائرنگ کر کے قتل کر دی گئیں،خوشاب میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے 4 سگی بہنوں کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر خوشاب کے گاؤں ناڑا شمالی بستی شیر والی میں مسلح افراد نے شیر محمد مرحوم کے گھر پر فائرنگ

کردی، گھر پر موجود شیر محمد کی 4 بیٹیاں بشریٰ بی بی، شازیہ بی بی، نسرین بی بی اور سلطانہ بی بی جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق شیر محمد مرحوم کا کوئی بیٹا نہیں ہے، قتل کی واردات جائیداد کے تنازع پر ہوئی، قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

close