کندھکوٹ میں پسند کی شادی کرنے والے کو سالے اور سسر نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، حالت تشویشناک

کشمور(پی این آئی)کندھکوٹ میں پسند کی شادی کرنے والے کو سالے اور سسر نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، حالت تشویشناک۔کشمور کے علاقے کندھ کوٹ میں پسند کی شادی کرنے والے شخص کو سسر اور سالے نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی کشمور سید اسد رضا شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ علی اکبر نے ایک سال قبل اپنی کزن سے پسند کی شادی کی تھی اور رحیم یار خان منتقل ہوگیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کچھ روز قبل سسر ثنااللّٰہ نے شادی کو تسلیم کرلیا اور بیٹی کو کندھ کوٹ لے آیا۔پولیس حکام کے مطابق جمعرات کو علی اکبر اپنی بیوی کو لینے آیا تو سسر اور اس کے بیٹے نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی۔ایس ایس پی کے مطابق مفرور ملزمان کو سندھ بلوچستان سرحد سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب زخمی علی اکبر کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اس کا 70 فیصد جسم متاثر ہوا ہے اور تشویشناک حالت میں رحیم یار خان شفٹ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close