بونیر کے علاقے چڑ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد مارے گئے

پشاور(پی این آئی)بونیر کے علاقے چڑ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد مارے گئے،سی ٹی ڈی پولیس نے بونیرمیں کارروائی کی جس کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق علاقہ چڑ میں دہشت گردوں کی موجودگی پرکارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں

3دہشت گرد مارے گئے، سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں نےچند ہفتےقبل سیکورٹی فورسز پرحملہ کیا تھا، ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری ، قتل، اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ آئی جی کے پی کے ثنا اللہ عباسی کے مطابق دہشتگردوں اور مجرموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو دنوں کے دوران 3 دہشت گرداور 3اشتہاری مارے گئے ہیں۔ آئی جی ثنااللہ عباسی کا مزید کہنا تھا کہ شہید آفیسر زبید اللہ داوڑ کےقتل کی تحقیقات کے لیےجےآئی ٹی تشکیل دی ہے، آفیسر کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔

close