دہشتگردی میں ملوث دو گروہ کراچی میں گرفتار، تعلق افغان نیٹ ورک اور لیاری گینگ وار سے تھا

کراچی(پی این آئی)دہشتگردی میں ملوث دو گروہ کراچی میں گرفتار، تعلق افغان نیٹ ورک اور لیاری گینگ وار سے تھا، دہشتگردی میں ملوث دو گروہ کراچی میں گرفتار، تعلق افغان نیٹ ورک اور لیاری گینگ وار سے تھا،کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے وفاقی خفیہ ادارے کے تعاون سے کراچی میں دو مختلف

کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق افغانستان سے تربیت یافتہ دو دہشت گرد گرفتار کیے گئے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان نبی گل اور محمد عقیل نے انٹیروگیشن کے دوران 2008ء میں برنس روڈ پر انٹیلیجنس بیورو کے دو افسران کو ٹارگٹ کلنگ کر کے شہید کرنے کا اعتراف کیا۔گرفتار ملزمان نے شہر بھر میں قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو عرفان بہادر کے مطابق ان کی ٹیم نے ایک اور مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں کراچی کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں پولیس کو مطلوب لیاری گینگ وار کے سرگرم کارکن کو گرفتار کیا جبکہ ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم شہزاد عرف چھوٹو نے دوران انٹیروگیشن شہر بھر میں چالیس سے زائد قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔ملزم عزیر جان بلوچ کی حکم پر ساتھیوں کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بابا لاڈلا گروپ سے منسلک کارندوں سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور شہریوں کی چالیس سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے۔

close